“پروفیسر خالد محمود فیصل اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر کی باعزت ریٹائرمنٹ”

“گورنمنٹ ایسویسی ایٹ ڈگری کالج جہانیاں کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر کی ریٹائرمنٹ”

ملتان(خصوصی رپورٹر )شعبہ تعلیم سے وابستہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان کے چیف انسٹرکٹر مکینیکل پروفیسر خالد محمود فیصل جبکہ گورنمنٹ ایسویسی ایٹ ڈگری کالج جہانیاں کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر اپنی مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد باعزت ریٹائرڈ ہو گئے ۔
پروفیسر خالد محمود فیصل نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ ڈینگی پروگرام کے فوکل پرسن، طلباء کے لیے بنائی تعمیر کردار سوسائٹی کے انچارج،کالج میگزین“صناع”کے چیف ایڈیٹر، کالج کے انفارمیشن آفیسر کے علاوہ صوبائی اور مقامی اداروں کے مابین ادارہ ہٰذا کی طرف سے ایکسٹرنل کوارڈینٹر کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔
وہ ادبی پروگرام کے سربراہ بھی رہے انھوں نے فنی تعلیمی اداروں کی نمائندہ یوناٹیڈ ٹیچر زایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی۔
جبکہ پروفیسرڈاکٹر جاوید اصغر پنجاب اینڈ لیکچر ایسوسی ایشن ملتان کے صدر رہ چکے ہیں تعلیمی اور سماجی حلقوں نے دونوں بھائیوں کی ریٹائرڈمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں