“ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی نیہا خالد راؤ کو مبارکباد”

“نیہا خالد راؤ کی شاندار کامیابی: پہلی مرتبہ انٹری ٹیسٹ میڈیکل میں 200/194 نمبر”

ملتان ( نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی نیہا خالد راؤ کو پہلی مرتبہ انٹری ٹیسٹ میڈیکل میں 200/194 نمبر حاصل کرنے پر اپنے دفتر بلا لیا بچی کو مبارک باد دی اور انہیں اسی جزبے سے محنت کرنے کی ہدایت کی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کے بچوں کی حوصلہ افزائی سے ان میں محنت سے کام کرنے کا جزبہ پیدا ہوتا ہےڈسٹرکٹ ملتان کے ہیڈ کانسٹبل راؤ خالد کو بھی آ ر پی او نے سیکنڈ کلاس سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔
یادرہے کہ راؤ خالد کی بیٹی نیہا خالد راؤ نے میٹرک میں 1071/1100 حاصل کئے اس طرح ایف ایس سی میں بھی 1127/1200 نمبر حاصل کر کے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں