ہائیکورٹ کے ججز میں کشیدگی: ٹربیونل کی تحلیل پر تنازعہ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے ججز کے درمیان کشیدگی جمعہ کے روز اس وقت شدت اختیار کر گئی۔
جب اسلام آباد ہائی کورٹ ٹربیونل کے 3 ارکان، جنہیں رواں ماہ کے اوائل میں ٹربیونل کی تشکیل نو کے وقت تبدیل کر دیا گیا تھا۔
، نے اعلان کیا کہ نہ تو قائم مقام چیف جسٹس اور نہ ہی صدر کو قانونی جواز کے بغیر ٹربیونل کو تحلیل کرنے یا دوبارہ تشکیل دینے کا اختیار حاصل ہے۔
یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اے ڈی اینڈ ایس جے) محمد شبیر کی جوڈیشل سروس اپیل میں بدھ کے روز جاری ہونے والے فیصلے میں سامنے آئی۔
اے ڈی اینڈ ایس جے محمد شبیر نے جج شاہ رخ ارجمند کے اسلام آباد میں سینئر سول جج کے طور پر ابتدائی تقرر اور ترقی اور بعد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی کو چیلنج کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں