حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے سبسڈی ختم کر دی

حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے 330 ارب روپے کی سبسڈی والی ایکسپورٹ فنانسنگ اسکیم کو مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے،۔
تاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط کو پورا کیا جاسکے۔
یہ فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیا گیا، ۔
جس میں ای سی سی کے 3 دیگر ارکان وزیر پیٹرولیم، وزیر بجلی اور وزیر سرمایہ کاری شریک ہوئے۔
وزارت خزانہ کی درخواست پر ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 330 ارب روپے کے طویل المدتی فنانسنگ سہولت (ایل ٹی ایف ایف) پورٹ فولیو کو مرحلہ وار ایگزم بینک کو منتقل کیا جائے گا،۔
جس میں مالی سال 25 کے نئے پورٹ فولیو کے لیے ایل ٹی ایف ایف سبسڈی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے 1.001 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں