ماڈل نادیہ حسین کا نام بینک فراڈ کیس میں سامنے آگیا
اسلام آباد: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین شوہر عاطف خان کے بینک فراڈ کیس میں بڑی بیفشری نکلیں۔.
ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے عاطف خان کی گرفتاری کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔
اور اداکارہ نادیہ حسین کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق عاطف خان نے بینک فراڈ کی رقم سے نادیہ حسین کے سیلونز کو فائدہ پہنچایا۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق 2 کروڑ 64 لاکھ روپے کی رقم نادیہ حسین کے سیلونز کے اکاونٹس میں منتقل کی گئی۔
، جو 2018 سے مختلف اوقات میں 19 بار منتقل کی گئی۔
عاطف خان کی فراڈ کی وجہ سے کمپنی کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا،۔
اور وہ کمپنی کے پیسوں سے ذاتی کاروبار چلاتا رہا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں