“پاکستان ریلوے کی ترقی کی راہیں: صاحبزادہ میاں عثمان اویسی کی جانب سے حنیف عباسی کو مبارکباد”
سمہ سٹہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے صاحبزادہ میاں عثمان اویسی نےحنیف عباسی کو وفاقی وزیر برائے ریلوے کاحلف اٹھانےپران دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔
ملاقات کے دوران گزشتہ سال کے دوران پاکستان ریلوے کی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیااوران فوری اقدامات پرغور کیا گیا۔
جن کے ذریعے پاکستان ریلوے کو آنے والے برسوں میں حکومت کے سب سے خوشحال اورکامیاب اداروں میں شامل کیا جا سکے۔
اس موقع پر صاحبزادہ میاں عثمان اویسی نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ حنیف عباسی کی قیادت میں پاکستان ریلوے ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔
دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پراستوار کرنےاورعوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنےاورادارے کو ترقی وخوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنی مکمل کمٹمنٹ اورمشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں