“ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ناکامی: ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی رہائش گاہ کی صفائی میں کمی”
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی مبینہ آشیر باد کی حامل صفائی کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے کمپنی ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کی رہاشی کالونی کو صاف کرنے سے بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔
جس کے ساتھ ہی چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبد الرزاق ڈوگر اور آپریشن ٹیم کے افسران کی کارکردگی کا پول کھل گیا نجی کمپنی نے شہر کی پوشش کالونیوں بے نامی صفائی کرکے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران کی ملی بھگت سے بلنگ بنانا شروع کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی رہائش گاہ الطاف ٹاؤن میں واقع ہے اسی کالونی میں اسٹنٹ کمشنرز بھی رہائش پذیر ہیں جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عقب میں ڈپٹی کمشنر اور سی پی او ہاؤس واقع ہے۔
یہ کالونی ملتان شہر کا دل کہلاتی ہے لیکن اربوں روپے مالیت کا صفائی کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی نجی کمپنی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی رہاشی کالونی سے ویسٹ اٹھانے کو تیار نہیں ہے کالونی میں کئی کئی دنوں تک ویسٹ کنٹینر میں جمع ہوکر سینکڑوں رہائشی گھرانوں کے لئے تعفن زدہ فضا پیدا کرتا ہے۔
کنٹینر میں موجود کچرے پر مچھر اور مکھیاں معصوم بچوں کے لئے بیماریاں پیدا کا باعث رہی ہیں لیکن ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلانے میں ناکام نظر آتی ہے ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا اس کمپنی کی انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ایک اعلی انتظامی آفسر کے سامنے چیف آفیسر کے جانب سے فراہم کی گئی مشینری کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔
انھوں نے کہا کمپنی انتظامیہ مبینہ طور پر بھاری کمیشن حاصل کرنے کی وجہ سے نجی فرم کے سامنے زبان نہیں کھول سکتی اور نہ ہی سختی سے پیش آسکتی ہے انھوں نے کہا گزشتہ دنوں صفائی کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی ایک فرم نے کمپنی میں موجود ذمہ دار عہدے داروں اور انکی ٹیم کی مخصوص نوعیت کے دعوت کی ہے ۔
جس کے اطلاع چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر تک بھی جا پہنچی اس موقع پر پکڑے جانے افسران چیف ایگزیکٹو آفیسر کو زبان کھولنے کی دھمکی دے ڈالی تو معاملہ کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ذرائع کے مطابق جس کمپنی نے اس پارٹی کا اہتمام کیا تھا اسی نے اس دعوے کی ریکارڈنگ بھی محفوظ کر لی ہے۔
جس کی وجہ سے اس پارٹی میں شرکت کرنے والے افسران انتہائی ذہنی کوفت کا شکار ہیں ۔انھوں نے کہا الطاف اگر الطاف ٹاؤن جہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی سرکاری رہائش گاہ اگر یہ کالونی ویسٹ سے پاک نہیں ہوسکتی تو باقی ملتان کا کیا حال ہوگا ۔اس حوالے سے جب ترجمان ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے موقف کے لیے رابط کیا گیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں