سندھ میں 78 لاکھ بچے اسکول سے باہر، تشویشناک انکشاف

78 لاکھ بچوں کے اسکولوں میں داخل نہ ہونے کا انکشاف

سندھ میں 78 لاکھ بچوں کا اسکولوں میں داخل نہ ہونے کا انکشاف ہوا، ۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پرائمری اسکولوں میں 3 کروڑ 63 لاکھ جبکہ ایلیمینٹری اسکولوں میں 26 لاکھ بچے داخل ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 78 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ۔
جبکہ 3 کروڑ 63 لاکھ بچے پرائمری اسکولز میں داخل ہیں اور 26 لاکھ بچے ایلیمینٹری اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق سیکنڈری اسکولز میں 16 لاکھ بچے زیرتعلیم ہیں۔
جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار بچے ہائر سیکنڈری اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
حکام کے مطابق صوبے میں 5 سال سے 16 سال تک کے ایک کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار بچے اسکولوں میں داخل ہیں۔
،پبلک اسکولوں میں 52 لاکھ جبکہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 9 لاکھ 30 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں