پی ٹی اے اور ایکس انتظامیہ میں معاملات طے نہ ہوسکے

ایکس کی پاکستان میں سروس بحالی پر پی ٹی اے اور کمپنی میں ڈیڈلاک

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی فوری بحالی مزید مشکل ہوگئی۔
پی ٹی اے اور غیرملکی کمپنی کی انتظامیہ کے درمیان معاملات طے نہ ہوسکے۔
پی ٹی اے نے حکومتی یا عدالتی احکامات کے بغیر ازخود سروس بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق حکومت یا عدالتی احکامات کے بغیر سروس بحالی کا کوئی امکان نہیں۔
ذرائع کے مطابق ایکس پاکستان میں رجسٹریشن اور مقامی قوانین کی پاسداری سے بدستور انکاری ہے۔
، جس کے باعث پی ٹی اے نے ملک میں ایکس کی سروسز خود بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی اے حکام نے ایکس کے حوالے سے پالیسی واضح کردی۔
حکام کے مطابق پابندی کے بعد ایکس انتظامیہ کے ساتھ متعدد بار خط و کتابت ہوئی۔
ایکس کے قواعد و ضوابط پاکستانی قوانین سے متصادم ہے جس کے سبب معاملہ حل نہ ہو سکا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں