پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو: پانی کے بحران پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر ہم ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔
ایوان صدر میں غیر رسمی گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کے معاملے پر ہمارا جینا مرنا ہے اور 6 کینالز کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ اس حوالے سے تحریک شروع کی جائے گی۔
انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں