ڈکیتی رابری میں ملوث سعید عرف سعیدا گینگ کے دور ارکان گرفتار

“سعیدا گینگ کی گرفتاری، ملتان پولیس نے موبائل اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو پکڑ لیا”

ملتان(نمائندہ خصوصی) پولیس کے مطابق-تھانہ راجہ رام نے ڈکیتی رابری موبائل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب سعید عرف سعیدا گینگ کے 02 ارکان جس میں محمد سعیداور عبدالوحید کو گرفتار کیاپولیس نے کارروائی کے دوران 07 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ جس میں 01عدد پسٹل30بور 06موٹر سائیکلز، اور 03لاکھ روپے نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے۔
ملزمان نے دوران تفتیش موٹر سائیکل اور موبائلز چوری کیوارداتوں کے 08 مقدمات کا انکشاف کی پولیس ٹیموں نے گینگز کو گرفتار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کیا۔
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس پی صدر شمس الدین کی زیر نگرانی ڈی ایس پی شجاع آباد ملک گلشیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ راجہ رام باسط افضل اور ان کی ٹیموں نے ملزمان کو گرفتار کیا اور مسروقہ موٹر سائیکلز اور نقدی برآمد کیے۔
برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گئے، جنہوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ پولیس کی یہ کامیابی جرائم کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس میں مزید کارروائیاں جلد عمل میں لائی جائیں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں