“پنجاب کے ویژن کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائیاں: ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی کامیاب کارروائیاں”

“ایم ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں: ملتان کے مختلف چوکوں میں سامان قبضے میں لے لیا گیا”

ملتان(وقائع نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری۔
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاویزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواں شہر چوک , ڈیرہ اڈا چوک، عزیز ہوٹل چوک ، ڈبل پھاٹک چوک ، لکڑ منڈی چوک، چوک شاہ عباس ، نیو شاہ شمس کالونی اور بی سی جی چوک کے اطراف موجود تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔
علاؤہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے عوامی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نیو شاہ شمس کالونی میں فٹ پاتھ اور روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو کلیئر کرا دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں