عازمین حج کی سعودی عرب روانگی: حج پروازیں کب شروع ہوں گی؟

عازمین حج کی سعودی عرب روانگی یکم مئی سے، مکمل شیڈول جلد جاری

عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کب شروع ہو گی؟

عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ قریب آ گیا ہے،۔
وزارت مذہبی امور نے مبارک سفر کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 دن بعد کیا جائے گا۔
اور یکم مئی سے یہ مرحلہ شروع ہو گا جبکہ حج پروازوں کا مکمل شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہو گی، سال رواں میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی،۔
سرکاری اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حج پر روانہ ہوں گے۔
حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا، اور آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہو گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں