وفاقی حکومت میں تعینات پروفیشنلز کے لیے مزید مراعات کا اعلان

وفاقی حکومت میں تعینات پروفیشنلز کے ڈیلی الاونس میں اضافہ

پارلیمنٹرینز اورکابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافےکے بعد حکومت میں تعینات ماہانہ 5 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک تنخواہ والے پروفیشنلز سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔ .
وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفشنلز کے لیے 4 ہزار 920 روپے تک ڈیلی الاونس ہوگا،۔
وزارت خزانہ نے اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون سے لیکر فور تک ڈیلی الاونس ریٹ مقررکر دیا۔
وزارت خزانہ نےمراسلہ عمل درآمد کے لیے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کو بھجوادیا،۔
اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون، ٹو کا اسپیشل اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس 4920 روپے ہوگا۔
اسی طرح اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون، ٹو کا آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاونس 3720 روپےہوگا ۔
جبکہ اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری، فور کا اسپیشل اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاونس 3 ہزار 840 روپے ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں