تیل کی اسمگلنگ سے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت متاثر، او سی اے سی کا اظہار تشویش

پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ، قانونی فروخت میں کمی اور حکومتی ریونیو پر اثرات

تیل کی اسمگلنگ ، پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی
ملک میں اسمگلنگ کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں دوبارہ کمی ہوگئی۔
آئل کمپنیزایڈوائزری کونسل نے ایف بی آر،اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو خط لکھ دیا۔
خط کے مطابق گزشتہ سال بغیرلائسنس ایجنسیز، غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف ایکشن سے اسمگنلگ میں کمی آئی،۔
ایکشن کے نتیجےمیں گزشتہ سال ستمبر تا دسمبرسیل میں اضافہ سے حکومتی ریونیو اور ملکی معیشت کوفائدہ پہنچا۔
او سی اے سی کے مطابق اس وقت ملک میں اسمگل شدہ ڈیزل 180روپے لیٹر میں فروخت ہورہا ہے،۔
ڈیزل کی 258 روپے64 پیسے قیمت کے مقابلے میں کم قمیت پرفروخت جاری ہے۔
مارکیٹ میں اسمگل شدہ پیٹرول 160 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے،۔
رواں سال فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی سیل میں کمی پر تحفظات ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں