مریم نواز کا سرکاری اسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم

مریم نواز کا اسپتالوں میں فری میڈیسن اور شکایات کاؤنٹر فعال کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری اسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر سرکاری اسپتال میں دستیاب میڈیسن لسٹ آویزاں کرنے کا بھی حکم دیا ۔
اور دستیاب میڈیسن لسٹ کے لیے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے اور فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت دی۔
اس کے علاوہ سرکاری اسپتالوں میں مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
اور ویٹنگ روم میں تیمارداروں کے لیے کرسیاں، بینچ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
مریم نواز کی ہدایت پر مریضوں کو کال کر کے فیڈبیک بھی لیا جائے گا۔
اور اسپتالوں کی صورتحال جاننے کیلئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں