ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ٹھیکہ حاصل کرنیوالی نجی فرم سے ویسٹ انکلوژر بنوانے میں ناکام

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ٹھیکہ: نجی فرم کی ناکامی اور کرپشن کے الزامات

ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی صفائی کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی نجی کمپنی سے ویسٹ انکلوژر بنوانے میں بری طرح ناکام ہوگئی صفائی کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی نجی فرم مقررہ مدت میں 200 ویسٹ انکلوژر بنانے کی بجائے صرف 20 بناکر انتظامیہ کو خاموش کروا دیا۔
ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے تحصیل ملتان میں نجی فرم کو سولہ ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹھیکہ دیا نجی فرم نے ٹھیکہ حاصل کرنے کے بعد آپریشن شروع کرنے میں لیت و لعل سے کام لینا شروع کر دیا آسکی بنیادی وجہ فرم کے مخدوش حالات تھے فرم کے پاس اپنی مشینری نہ ہونے کے برابر تھی ۔
جبکہ اربوں روپے مالیت کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی نجی فرم کے مبینہ پارٹنرز بھی آپس میں دست و گریباں نظر آئے انھوں نے کہا فرم کے پارٹنر کے پاس سیکورٹی کی رقم ادا کرنے بھی نہیں تھی دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر اور چیف فنانشل آفیسر کبیر خان مبینہ طور پر نجی فرم کو اندر خانہ مددگار ثابت ہوتے رہے۔
انھوں نے کہا نجی فرم ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں کام کرنے والے سٹاف کو اسی لئے توڑا تاکہ یہ سٹاف اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے ایڈوانس ادائیگیوں کے ساتھ دیگر آپریشن معاملات بھی چلائے انھوں نے کہا اسی سٹاف نے کمپنی انتظامیہ میں موجود اپنے دوستوں کے ذریعے سیکورٹی کا ایشو حل کرایا ۔
بعد ازاں ایڈوانس ادائیگی بھی حاصل کی انھوں نے کہا نجی فرم نے تحصیل ملتان سٹی میں 220ویسٹ انکلوژر بنانے تھے لیکن آج تک صرف 20 ہی بنا سکے ہیں باقی کام صرف زبانی طور پر کیا جا رہا ہے ذرائع کا دعویٰ ہے گزشتہ دنوں نجی فرم کو غفلت کا مظاہرہ کرنے پر پچاس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور بل سے کٹوتی بھی کر لی گئی۔
لیکن سب کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری کو مطمئن کرنے کی کوشش تھی اس حوالے سے نجی فرم کے موقف میں کہا گیا ہے ہم نے کوئی ایڈوانس ادائیگی حاصل نہیں کی انھوں نے کہا ہم نے ون ٹائم کلینگ کی پیمنٹ حاصل کی ہے ایک سو ویسٹ انکلوژر مکمل ہو چکے یہ ایک ٹیکنکل کام ہے وقت لیتا ہے ہم نے ریگولر آپریشن کا بل ابھی تک جمع نہیں کرایا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں