نادر آباد فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،3ارب کا منصوبہ مبینہ مک مکا کی نذر

نادر آباد فلائی اوور کا منصوبہ مک مکا کی نظر، عوامی پیسوں کی ضیاع کی کہانی

ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل)عوام کے ٹیکسوں کاساڑھے تین ارب روپے کا منصوبہ مبینہ طور مک مکا کی نظر ہوگیا گزشتہ ماہ ہونے والی بارش کے بعد نادر آباد فلائی اوور کے اوپر بنائی گئی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ فلائی اوور تعمیر کرنے والے ایکسین ترقی پا کر ملتان میں ہی سرکل انجنیئر کی سیٹ پر تعینات ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلائی اوور پر روڈ کی تعمیر میں سرگودھا کا (خاکا) مٹی اور بجری استعمال کرنے کی بجائے سخی سرور کا میٹریل استعمال کیا گیا جس سےکروڑوں روپے بچا کر ہائی ویز افسران اور تعمیراتی کمپنی نے حثہ بقدر جثہ مبینہ طور پر تقسیم کر لئے جس کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا اس وقت فلائی اوور کے اوپر کی صورتحال یہ ہے کہ سسپینش جوائنٹ اکھڑ رہے ہیں ایک ہی بارش کی وجہ سے کی گئی اسفالٹ سے بجری علیحدہ ہورہی ہے متعدد جگہوں سے روڈ بیٹھ کر زیگ ذیگ ہوگئی ہے صورتحال اس نہج تک خراب ہوگئی ہے کہ اگر ایک بارش مزید ہوتی ہے تو روڈ کے نیچے کی سلیب واضح ہو جائیں گیں۔
فلائی اوور کی موجودہ صورتحال پرایک سول انجنیئرنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سخی سرور کا میٹریل استعمال کرنے سے کمپنی کو پیسے تو بچ گئے ہیں مگر بدنامی کمپنی اور ہائی ویز افسران کے حصہ میں آئے گی انھوں نے کہا گزشتہ سال اگست میں نادر آباد فلائی اوور کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا ۔
جس کو رواں سال مئی میں مکمل کیا جانا تھا تاہم منصوبہ گزشتہ ماہ اگست میں مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا تو اس کے ساتھ ہی ہونے والی بارشوں نے منصوبہ میں استعمال ہونے والے ناقص میٹریل کی قلعی کھول کر رکھی دی ہے۔
شہری ،سیاسی ، صنعتی شخصیات نے عوام کے ٹیکسوں کے ساڑھے تین ارب روپے سے تعمیر ہونے والے فلائی اوور کی ناقص تعمیر پر وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری تعمیرات اینڈ ورکس ، کمشنر ملتان ، ڈپٹی کمشنر ملتان اور دیگر اعلی حکام سے نادر آباد فلائی کا فرانزک ٹیسٹ کروا کر ذمہ دران کا تعین کرنے اور پیدا ہونے والے نقائص کو فوری درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں