“ملتان: نشتر ہسپتال کینسر بلاک اور پیٹ سکین مشین منصوبے پر پیش رفت”
ملتان(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شہر اولیاء کو صحت کے شعبے میں اربوں روپے کے منصوبے دیے گئے ہیں اس سلسلے میں نشتر ہسپتال میں کینسر بلاک اور پیٹ سکین مشین کی تنصیب تیزی سے جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال او پی ڈی،کینسر بلاک کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر بریفنگ لی اور تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ 2174 ملین کی لاگت سے پیٹ سکین مشین اور وارڈ اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
جبکہ پیٹ سکین منصوبہ پر 35 فی صد کام مکمل، 21 دسمبر کو پایہ تکمیل تک پہنچے گاڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیسنر بلاک پر 940 ملین لاگت، 2026 میں مکمل ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں