“صحت کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی یقین دہانی: سپیشل سیکریٹری جنوبی پنجاب”
ملتان (جنرل رپورٹر) سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ محکمہ صحت و آبادی کے زیرانتظام ملتان ڈویژن میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے مودہ مالی سال کے جاری فنڈز کا استعمال شفافیت کے ساتھ کیا جائے اور موجودہ مالی سال کے اختتام تک جن منصوبہ جات کی مقررہ معیاد ہے ان کو ہرصورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
یہ باتیں انہوں نے ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسران،چیف ایگزیکٹو افسرا ن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے علیحدہ علیحدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔
اجلاس میں بہبود آبادی پروگراموں، صحت و سروس ڈیلیوری کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور درپیش مسائل و چیلنجز کو تفصیلاً زیربحث لایا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو کسی صورت بھی ناقص نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی سرکاری فنڈز میں کسی بھی سطح پر کرپشن کو برداشت کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری فنڈز قوم کی امانت ہوتے ہیں، ان میں کسی بھی قسم کی خیانت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہبود آبادی کے فیملی ہیلتھ مراکز اور موبائل ہیلتھ یونٹس کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے اور لوگوں کو متوازن خاندا ن کی تشکیل بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے۔
کیونکہ متوازن خاندان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری شاہد عباس جوئیہ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ محمد طاہر، ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن سجاد حسنین، ڈپٹی سیکریٹری ڈویلپمنٹ و فنانس صابر حسین، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید علی مہدی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ریاض مستوئی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ اسپتال ملتان ڈاکٹر نذیر ہراج، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ساؤتھ سٹی اسپتال ملتان ڈاکٹر لیاقت علی انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹرز پاپولیشن آفیسرز ملتان ڈاکٹر عفت عمر، محمد حسن اور دیگر افسران کمیٹی روم محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب ملتان سے جب کہ ضلعی اور دیگر فیلڈ افسران بذریعہ ویڈیولنگ شریک ہوئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں