“ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی منظوری: جامعہ زکریا میں عید بونس اور الائونسز کی ادائیگی”

“جامعہ زکریا میں ملازمین کے دیرینہ مطالبات پورے، عید بونس اور الائونسز کا اعلان”

ملتان ( خصوصی رپورٹر) ایمپلائز ایسویسی ایشن کی کاوشیں رنگ لے آئیں جامعہ زکریا میں گریڈ ایک سے 16 تک کے 21 سو سے زائد مستقل ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کے ساتھ 11 ہزارروپے فی کس کے حساب سے عید بونس جبکہ آف ڈیز ،نائٹ الائونس ،اوور ٹائم سمیت سحری و افطاری الائونس کی ادائیگیاں کردی گئیں ہیں۔
اس ضمن میں ایمپلائز ایسویسی ایشن کے صدر غلام حر غوری ،جنرل سیکرٹری ملک ندیم بوسن نے الائونسز کے حوالے سے ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی منظوری پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کی ملازمین دوستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
جبکہ رجسٹرار اور خزانہ دار کے تعاون کو بھی سراتے ہوئے ملازمین کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
بیٹھک سے گفتگو کرتے ہوئے صدر غلام حر غوری نے کہا کہ عید کے موقع پر ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی منظوری خوش آئند ہے ۔
جس پر وائس چانسلر کے مشکور ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ملازمین بھی وائس چانسلر کے وژن کے مطابق جامعہ کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریںگے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں