“ملتان: پوائنٹ آف سیل کی خلاف ورزی پر دو سٹورز کی سیلنگ”
ملتان (خصوصی رپورٹر) رجسٹریشن میں تاخیر، رسیدیں نہ دینے، جعلی رسیدیں دینے کی پاداش میں این لینڈ ریونیو کی ٹیم نے ملتا ن کے دو معروف ڈیپارٹمنٹل سٹور سربمہر کردیئے ۔
اس ضمن میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس ملتان ڈاکٹر محمد سرمد قریشی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمیر شفقت نے ماڈل ٹاؤن اور ایم ڈی اے چوک پر کارروائی کرتے ہوئے 2معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور سربمہر کردیئے۔
، اس حوالے سے گزشتہ روز پوائنٹ آف سیل کی خلاف ورزی پر ماڈل ٹاؤن میں واقع بخت میگا مارٹ اور ایم ڈی اے چوک پر واقع احمد سوئیٹس کو پوائنٹ آف سیل کی مسلسل خلاف ورزی، گاہکوں سے ریٹ سے زائد پیسے وصول کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر سیل کردیا گیا۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمیر شفقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیف کمشنر کی ہدایت پر پوائنٹ آف سیل کی انٹیگریشن کیلئے نوٹس جاری کئے گئے تھے پوائنٹ آف سیل ڈس کنکشنز، رجسٹریشن میں تاخیر، رسیدیں نا دینے، جعلی رسیدیں دینے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سسٹم میں خرابی اور پوائنٹ آف سیل کی خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں