سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 4 الگ الگ کارروائیوں میں 11 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی کی ۔
جس میں 5 خوارج جہنم واصل کردیے گئے ۔
جبکہ دوسرا آپریشن میر علی میں کیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔
اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے تیسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی جہاں 2 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں چوتھی کارروائی کے دوران ایک خوارج مارا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں