لاہور ہائیکورٹ کی کمرشل مارکیٹوں میں پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت
لاہور ہائی کورٹ نے خشک سالی کی صورتحال کے خدشے کے باعث کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدراک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت کردی۔
دوران سماعت رکن جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہورہی ہے، ۔
جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ عدالت تو بار بار کہہ رہی ہے کہ پانی کے ایشو پر ایمرجنسی ڈکلیئر کریں۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں