عید سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برینٹ کروڈ 73.93 ڈالر تک پہنچ گیا
خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو معمولی اضافہ دیکھا گیا کیونکہ امریکی پابندیوں کے خطرے کے باعث وینزویلا کے تیل خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ 14 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے سے73.93 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر بھی 14 سینٹ یا 0.2 فیصد بڑھ کر 69.79 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔
بدھ کو سرکاری اعداد و شمار میں امریکی خام تیل اور ایندھن کے ذخائر میں کمی کے بعد اور وینزویلا کے خام تیل خریدنے والے ممالک پر امریکی ٹیرف کے خدشے کے باعث تیل کی قیمتوں میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے ریفائننگ کمپلیکس کی حامل بھارتی کمپنی نے امریکی ٹیرف کے اعلان کے بعد وینزویلا سے تیل کی درآمدات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں