نظر بندی قانون کی معطلی کیخلاف 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

نظر بندی قانون پر اعتراض، 5 رکنی لارجر بینچ لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کرے گا

لاہورہائیکورٹ نے نظر بندی کے سیکشن 3 کے خلاف دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے درخواست پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 7 اپریل کو سماعت کرے گا۔
بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس امجد رفیق اور جسٹس خالد اسحاق شامل ہونگے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نظر بندی کے سیکشن 3 کو سیاسی بنیادوں کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں