سول اور عسکری قیادت کا اجلاس: نیشنل ایکشن پلان کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
سول اور عسکری قیادت کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوگئے
وزیراعظم کی زیرصدارت سول اور عسکری قیادت کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوگئے۔
جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا جائے گا ۔
روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔
جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنانےکا فیصلہ کر لیا گیا۔
چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک تھے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں طے پایا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔
روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں