“ملتان میں پارک کی تعمیر: عیدگاہ چوک پر نیا تفریحی مرکز”

“ملتان کی شہری انتظامیہ کی جانب سے پارک کی تعمیر کا فیصلہ”

ملتان(خصوصی رپورٹر) شہر اولیاء کے باسیوں کیلئے تفریح کی مثبت سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ سرگرم ہے۔انتظامیہ نے عیدگاہ چوک پر موجود نرسری کا قبضہ واگزار کروانے کے بعد جگہ کو پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پارک میں شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کیلیے بچوں کی جھولے بنائے جائیں گے اور ایک خوبصورت واکنگ ٹریک بھی بنایا جائے گا۔عید گاہ چوک پر دو کنال اراضی پر قائم تجاوزات کا بھی مکمل طور پر خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے عرصہ دراز سے واسا کی اراضی کو نرسری کے مقصد کیلیے استعمال نا کیے جانے پر مستقل طور پر اسے پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔2 کنال کی اراضی پر پارک بننے سے شہریوں کو تفریح کی مثبت سہولیات میسر ہونگی۔
سابقہ لیز کی مدت ختم ہونے کے بعد نرسری پر پارک بنایا جا رہا ہے۔ویران نرسری سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے بعد پارک بنانے کے فیصلہ کو شہریوں نے سراہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں