پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے ہرا دیا

“نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کی”

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔
نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا ۔
اور کیویز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلی وکٹ 8 رنز پر گری اور نسیم شاہ نے ایک رن بنانے والے وِل ینگ کو پویلین بھیجا۔
ڈیبیو کرنے والے عاکف جاوید نے بھی اپنی باؤلنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے نک کیلی، اور ہینری نکلز کا شکار کیا۔
50 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے 199 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ بنائی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں