“ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں فراڈ پکڑنے والے سپروائزر جواد کی معطلی، سی ای او عبد الرزاق ڈوگر پر دباؤ”
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سپروائزر جواد کی جانب کو نجی کمپنی ایس اے فراڈ کا فراڈ پکڑنے پر بطور انعام معطل کر دیا گیا نجی ایس اے کے عہدے عمران نور نے غیر اعلانیہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن احسن خان کو معطل کرنے کا مطالبہ کر ڈالا سپر وائزر جواد کی معطلی کو ناکافی قرار دے کر چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر سے ڈو مور کا مطالبہ کر ڈالا ۔
ذرائع کے مطابق احسن خان ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں بطور ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن ملتان تعینات ہیں احسن خان نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں اسی چوری دروازے کے ذریعے ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن کے عہدے پر ترقی حاصل کی جس سے کمپنی سیکرٹری کبیر خان چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں انھوں نے کہا احسن خان ایک ڈیل کے تحت ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن کے تعینات کیا گیا ہے تاکہ نجی فرم ایس اے کی جانب سے جو ویسٹ بھیجا جائے آنکھیں بند کر اسکو کاونث کیا جائے۔
انھوں نے کہا یہ ڈیوٹی احسن خان اچھے طریقے سے نبھا رہا تھا لیکن گزشتہ دنوں نجی کمپنی کے رکشے ویسٹ لیکر لینڈ فل سائٹ پر پہنچے تو سپر وائزر جواد نے موقع پر فراڈ پکڑ لیا اس موقع پر نجی کمپنی کے عہدے عمران نور انتہائی سیخ پا ہوگئے انھوں نے رکشہ کلئیر کرنے کے بارے میں تحمکانہ لہجہ اختیار کیا لیکن سپروائزر جواد ڈث گیا جس کی وجہ سے کمپنی کو مجبورا ایس اے فرم کو پچاس لاکھ روپے کا جرمانہ کرنا پڑ گیا جس کے نتیجے میں اب ایس اے کا سی ای او کمپنی کے افسران پر چڑھ دوڑا ہے۔
انھوں نے کہا عمران نور کی موبائل کال بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر کے لئے بھی مبینہ دھمکی کا آمیز حکم کی حیثیت رکھتے ہیں عمران نور نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے جس کی وجہ سے عبد الرزاق ڈوگر عمران نور کے سامنے بھیگی بلی بنے نظر آتے ہیں اس صورتحال میں عبد الرزاق ڈوگر نے سپر وائزر جواد کو معطل کرکے ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن احسن خان کو بچانے کے کوشش کی لیکن عمران نور کسی بدمست ہاتھی کی طرح عبد الرزاق ڈوگر پر چڑھ دوڑا اور احسن خان کی معطلی کا حکم دیا ۔
انھوں نے کہا احسن خان کو ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہم عہدے کی پشت پناہی ہے جس کی وجہ سے سی ای او احسن خان کو معطل نہیں کر پا رہے انھوں نے کہا اب ڈیل کرکے احسن خان کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور عمران نور سے معافی مانگی گئی کہ احسن خان ایک اچھے بچے کی طرح ایس اے کے مفادات کا تحفظ کرے گا جبکہ سپر وائزر جواد کو نکال دیا جائے گا اس حوالے سے جب چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کال ڈراپ کر دی واٹس ایپ کا جواب بھی نہیں دیا۔
اس حوالے سے ایس اے کے سی سی ای او عمران نور کا کہنا ہے ہم نے کسی اہلکار کی معطلی کی سفارش نہیں کی انھوں نے کہا پچاس لاکھ کی کٹوتی درست کی گئی ہے اور یہ پروجیکٹ کے قوانین کے تحت ہوتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں