“کپاس کی پیداوار میں کمی سے پاکستان کی معیشت کو شدید خطرات، تھنک ٹینک کی وارننگ”
کپاس کی پیداوار میں کمی سےمعیشت کو بڑا خطرہ لاحق، تھنک ٹینک نے الرٹ جاری کر دیا
پاکستان کو کپاس کی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
، معاشی تحقیقاتی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ (ای پی بی ڈی ) نے الرٹ جاری کر دیا۔
ملک میں کپاس کی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی دیکھی جارہی ہے۔
، معاشی تحقیقاتی تھنک ٹینک نےالرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں کمی سےمعیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے۔
، کپاس کی پیداوار 10 سال قبل ایک کروڑ 36 لاکھ گانٹھوں کی تھی، جو کہ گزشتہ سال ایک کروڑ 2 لاکھ گانٹھوں تک رہ گئی ہے۔
تھنک ٹینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک دہائی میں 34 لاکھ گانٹھ کپاس کی پیداوار کم ہوئی،۔
کپاس کی پیداوار میں کمی سے صرف ایک سال میں ایک ارب 61 کروڑ ڈالر درآمدات کی ضرورت پیدا ہوئی۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ 10 لاکھ ایکڑز پر جلدی بوائی سے درآمدات میں 35 کروڑ ڈالر کی بچت متوقع ہے.
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں