“وزیر اعظم کی امیر قطر سے عید کی مبارکباد اور عالمی امور پر گفتگو”
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں امن کے قیام کے لیے امیر قطر کے سرگرم و مؤثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف بھی کی۔
شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں