“چلڈرن ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی کمپلیکس میں بند واٹر کولر پر احتجاج”
ملتان (سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی کمپلیکس میں انتظار گاہ کے ساتھ لگا واٹر کولر بند پڑا ہے جسے چالو نہیں کیا گیا ہے ۔ دن میں موسم گرم ہونے کے باوجود الیکٹرک واٹر کولر بند ہونے کے باعث دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لواحقین کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
اور وہ کمپنیوں کا مہنگا پانی اور جوس خریدنے پر مجبور ہیں۔ چلڈرن ایمرجنسی کمپلیکس کے باہر موجود متعدد افراد نے بتایا کہ الیکٹرانک واٹر کولر بند پڑا ہے ۔ کنٹین سے پانی کی چھوٹی بوتل پچاس روپے میں دستیاب ہے جبکہ ہسپتال کے باہر یہ بوتل 30 روپے کی مل جاتی ہے ۔
نیز لواحقین نل کی ٹونٹی سے مضر صحت پانی پی رھے ھیں ۔ جبکہ واٹر کولر کے ساتھ ھی گندگی جمع کرنے کی باسٹکس بھی رکھی گئی ہیں ۔ جس کے باعث گندگی واٹر کولر کے ساتھ بدبو دار ماحول اور تعفن پیدا کر رھی ھیں ۔
اس صورت حال پر پنجاب وکلاء محاذ ، شہریوں اور سول سوسائٹی فورم نے احتجاج کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال ملتان کے ارباب اختیار سے فوری طور پر نوٹس لینے اور بند الیکٹرک واٹر کولر چالو کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مریضوں کے علاج کے لیے آنے والے لواحقین کو صاف پانی بلا قیمت دستیاب ہو سکے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں