عیدالفطر کیلئے پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم

“پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف کاروائی”

ملتان (سپیشل رپورٹر)عیدالفطر کےلئے پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم، کرایوں میں اضافہ، زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی ہو گی، انچارج ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی تفصیل کے مطابق عیدالفطر کےلئے پردیسیوں کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے،۔
ٹرانسپورٹ مافیا سرگرم ہوگیا ہے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں،پردیسیوں کی بڑی تعداد عیدالفطر اپنے گھر والوں کے ساتھ منانے کےلئے سامان اٹھائے بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن کا رخ کر رہی ہے، بس اڈوں پر رش پڑتے ہی ٹرانسپورٹ مالکان مسافروں کی مجبوری سے فائیدہ اٹھانے کےلئے سرگرم ہوگئے۔
، ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں، گاڑیاں اڈوں سے باہر کھڑی کر کے ٹرانسپورٹ کی مصنوعی قلت پیدا کی جانے لگی ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے سے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
،علاوہ ازیں بس اڈوں پر رش بڑھنے کے باعث کئی ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو بسوں کی چھت پر بھی بٹھانا شروع کر دیا ہے جو انتہائی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔حکومت کوئی بھی ہو ہر سال عید پر غریب مسافروں سے یہی سلوک ہوتا ہے۔
،جبکہ گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرائے فکس کئے گئے ہیں اور ہم مناسب کرایہ وصول کر رہے ہیں،انچارج ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ بطور سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کرایوں کی چیکنگ کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
،زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی،انہوں نے کہا ہے کہ مسافر یا شہری کسی بھی شکائت کی صورت میں ان کے دفتر آ کر شکائت درج کرائیں ،فوری کاروائی کی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں