اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ کر دیا

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر بھی مہنگے

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
اوگرا نے ایل پی جی 54 پیسے فی کلو مہنگی کردی، قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی۔
11.8 کلو گرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیا گیا۔
ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 930 روپے 71 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں