ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

عید الفطر کے اجتماعات: محبت، بھائی چارے اور دعاؤں کا پیغام

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت پاکستانی کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے۔
علماء کرام نے اپنے خطبات میں محبت، ایثار، رواداری، اُخوت اور بھائی چارے پر زور دیا۔
کہا شکوے بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگائیں، آپس میں پیار اور محبت بانٹیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لیے قبرستانوں کو رخ کیا ۔
جبکہ قبرستانوں کے باہر پھولوں کے اسٹالز کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔

#baithak #baithaknews #multan #qalat #Balochistan #Loralai #NewsUpdate #todaynews