ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر کا سخت ردعمل

ایران کا سخت ردعمل: ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی پر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان

ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر کا سخت ردعمل سامنے آگیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیدر آیت اللہ خامنہ ای کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے جوہری ڈیل نہ کی تو ایران پر بمباری ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا اگر ایران نے ڈیل نہ کی تو ایران پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
صدر ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ردعمل میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ سے رہی ہے۔
، امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا امریکا نے پہلے کی طرح ایران میں بغاوت کا سوچا تو ایرانی عوام خود نمٹ لے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں