افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم، جڑواں شہروں کو نو گو ایریا بنایا گیا

پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن: افغان شہریوں کے لیے جڑواں شہر نو گو ایریا قرار

پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن، افغان شہریوں کیلئے جڑواں شہر نو گو ایریا قرار
افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کے ملک چھوڑنے کی حکومتی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے۔
، جڑواں شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افغان شہری کو ان کے اہل خانہ سمیت پکڑ کر ملک بدر کریں۔
حکام کی جانب سے تمام افغان شہریوں کو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سے باہر منتقل کرنے کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس چیف نے راول، پوٹھوہار اور صدر ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹس کو ضلع میں مقیم یا کام کرنے والے غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں