عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم سکندر کی باکس آفس پر ناکامی
سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام ہوگئی۔
مداحوں کو عید کے تہوار کے موقع پر سلمان خان اور راشمیکا مندانا کی فلم سکندر کا بے صبری سے انتظار تھا جو بالآخر 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنی۔
تجزیہ کاروں اور فلم سازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کافی مایوس کن ثابت ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہندی ورژن کی اوسط نشست 23.47 فیصد رہی، جو کہ فلم کی زبردست تشہیر کے باوجود غیر معمولی طور پر کم ہے۔
اگرچہ سکندر کو عید کے خاص موقع پر سلمان خان کے بڑے تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا ۔
لیکن یہ فلم حالیہ ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے مقابلے میں کمزور ثابت ہوئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
“سلمان خان کی فلم سکندر”