“چین نے امریکہ کو خبردار کیا: اقتصادی، جوہری اور روایتی جنگ کیلئے تیار ہیں”
چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی محصولات (ٹیرف) کے خلاف جوابی کارروائی سمیت ’کسی بھی قسم کی‘ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔
واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ اگر امریکہ جنگ چاہتا ہے۔
، چاہے وہ محصولات کی جنگ ہو، تجارتی جنگ ہو یا کسی اور قسم کی جنگ، ہم آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
سفارت خانے کے ترجمان نے بھی چینی وزارت خارجہ کے اس بیان کے الفاظ دہرائے۔
، جو ٹرمپ کے محصولات کے نافذ ہونے کے فوراً بعد جاری کیا گیا تھا۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ محصولات کی جنگ، تجارتی جنگ یا کسی بھی قسم کی جنگ مسلط کرنے پر اصرار کرتا ہے، تو چین ’آخری حد تک‘ لڑنے کے لیے تیار ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں