امریکی صدر کا ایرانی سپریم لیڈر کو خط، ڈیل کی پیشکش

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کو خط لکھا، جوہری معاہدے کی پیشکش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کے نام خط لکھتے ہوئے ڈیل کی پیشکش کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامہ ای کو ڈیل کی پیشکش کردی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
ایرانی قیادت کوخط لکھا ہے اور امید ہے کہ وہ اتفاق کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔
، ایران کے ساتھ کسی ڈیل تک پہنچنے کی کوشش کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ امید ہے کہ ایرانی قیادت بات چیت چاہتی ہے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں