اڈیالہ جیل کےباہر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان میں تلخ کلامی

“اڈیالہ جیل: علیمہ خان اور پی ٹی آئی وکلاء کے درمیان تلخ کلامی کی تفصیلات”

اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے مابین شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔
علیمہ خان کی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہو گئی،۔
ملاقات کے بعد اڈیالہ کے داخلی گیٹ پر علیمہ خان کی وکلاء اورپی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی ہے۔
، علیمہ خان نے وکلاء اور رہنماوں کو چارج شیٹ کردیا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسکو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔
،آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کے لئے جیل آتا ہے۔
،ہمارا بھائی اندر ہے ہمارا اس سے پیار ہے ہم اسکے لئے جان بھی دے سکتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں