ایبٹ آباد گلیات میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع

“ایبٹ آباد گلیات میں شدید برفباری، سیاحوں کے لیے احتیاطی تدابیر”

ایبٹ آباد گلیات میں ایک مرتبہ پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ۔
جس کے باعث ایبٹ آباد کی چھانگلی میں 2 فٹ سے زیادہ اور ایوبیہ میں 1 فٹ سے زیادہ برف جمع ہو چکی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔
بارش اور برفباری کے باعث ایبٹ آباد کا موسم شدید سرد ہو گیا ہے، اور علاقے میں سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔
شاہ رخ علی نے بتایا کہ ایبٹ آباد گلیات کے تمام راستوں کو کلیر کیا جا رہا ہے تاکہ سیاحوں کو پریشانی نہ ہو۔
انہوں نے گلیات کی جانب سفر کرنے والے سیاحوں کو چند احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاح گرم ملبوسات پہن کر سفر کریں، گاڑی میں فیول مکمل رکھیں۔
، اور چین اور لینڈ سلائڈنگ والے علاقوں میں گاڑیاں پارک نہ کریں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں