“جسٹس چودھری عبدالعزیز کا استعفی: لاہور ہائیکورٹ کے اہم جج کا فیصلہ”

“جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفیٰ دیا: لاہور ہائیکورٹ میں اہم تبدیلی”

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفیٰ دیدیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفی دے دیا۔ جسٹس چودھری عبدالعزیز نےنومبر2016میں بطور جج ذمہ داریاں سنبھالیں۔
، اب تک تقریبا چالیس ہزار سے زائد کیسزنمٹائے،ذاتی مصروفیات کے باعث بطور جج مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا،استدعا ہے میرا استعفی منظور کیا جائے۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز کا فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے اہم ججز میں شمار ہوتا ہے۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور جج بننے سے قبل ان کا شمار انتہائی قابل وکلاء میں ہوتا تھا۔
جسٹس چودھری عبد العزیز کی جانب سے استعفا دینے کے معاملہ پر وکلاء رہنماؤں، ممبران پاکستان بار احسن بھون، اعظم نذیر تارڈ، حفیظ الرحمان چوہدری، طاہر نصراللہ وڑائچ سمیت دیگرز نے جسٹس چوہدری عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں