“سرکاری اراضی پر قبضہ: ملتان میں 1400 کنال اراضی واگزار کرانے کی کوشش”
ملتان(وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری موضع شیر شاہ میں 1400 کنال اراضی واگزار کرانے کے لیے فرنٹ فٹ پر آگئے۔
محکمہ مال کو چودہ سو کنال اراضی کی پیمائش اور نشاندھی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے محکمہ مال کے پٹواری جاوید شاہ نے قبضہ گروپ کو فوری طور پر سرکاری اراضی پر تیار گنے کی فصل اٹھانے کا کا مشورہ دے دیا جس کے بعد قبضہ گروپ نے سینکڑوں مزدور کے ذریعے گنے کی فصل اٹھانا شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق ملتان کے موضع شیر شاہ میں مختیار کٹ نامی مقامی کاشکار نے 1400 کنال اراضی پر قبضہ کی نشاندھی کی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس ملتان نے فوری طور پر اراضی واگزار کرانے کے احکامات جاری کئے انھوں نے کہا مختیار کٹ اس کاروائی کی آڑ میں ذاتی رنجش بھی مٹانے میں کامیاب رہا غریب کاشتکار کی ملکیتی اراضی پر کھڑی فصل پر بھی ہل چلوائے دئیے بعد ازاں نائب تحصیلدار ، قانونگو اور پٹواری کو شکریہ کا کھانے بھی کھلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق چودہ سو کنال سرکاری اراضی پر قبضے میں طویل عرصے سے تعینات پٹواری جاوید شاہ کا مرکزی کردار ہے جس نے ضلعی انتظامیہ کو قبضے کی ہوا تک نہیں لگنے دی انھوں نے کہا پٹواری جاوید شاہ کے فرنٹ مین بھی سرکاری اراضی پر قابض ہیں جنھوں سالانہ کروڑوں روپے مالیت کی فصلیں اٹھاتے ہیں جو پٹواری جاوید شاہ کے حوالے کئے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق جب کبھی سرکاری اراضی پر قبضہ کا مسلہ کھڑا ہوا جاوید شاہ پٹواری مقامی سیاستدانوں کو آگے کر دیتا ہے تاکہ ڈپٹی کمشنر آفس کاروائی نہ کر سکے۔
انھوں نے کہا اس وقت ایک ہزار کنال سے زیادہ اراضی پر گنے کی فصل کھڑی ہے جس کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے جیسے ہی ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے سرکاری اراضی کے نشاندھی کا حکم دیا پٹواری جاوید شاہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اراضی کی پیمائش اور نشاہدہی کے لیے بہانے بنانے شروع کر رکھے ابھی تازہ بہانہ رمضان المبارک کی صورت میں پیش کیا ان سارے بہانوں کا مقصد قبضہ گروپ کا زیادہ سے زیادہ وقت دینا ہے تاکہ وہ سرکاری اراضی پر کاشت شدہ کروڑوں روپے مالیت کی گنے کی فصل اٹھا سکیں۔
ذرائع کے مطابق پٹواری جاوید شاہ کے فرنٹ مین اور قبضہ گروپوں نے سینکڑوں مزدور لگا کر گنے کی فصل اٹھانا شروع کر رکھی ہے روزانہ ایک درجن سے زائد گنے کی ٹرالیاں سرکاری اراضی پر کاشت شدہ فصل اٹھا رہی ہیں انھوں نے کہا ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری کے اچانک چھاپے کے خوف کی وجہ سے قبضہ گروپوں کی نیندیں حرام ہو چکیں لیکن محکمہ مال کا عملہ انھیں تسلی دینے میں لگا ہوا ہے جب تک گنے کی فصل نہیں اٹھائی جاتی تب تک کسی کاروائی کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اس حوالے سے جب پٹواری جاوید شاہ سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں