“سنٹرل جیل ملتان میں ججز کا دورہ: جیل کچن، ہسپتال اور نو عمر وارڈ کا معائنہ”
ملتان(نیوز رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا- تفصیل کے مطابق- گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان حیدر علی خان نے سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا-
اس دوران ان کے ہمراہ سینئر سول جج احسان صابر بھی تھے۔
– بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ججز نے جیل کچن- جیل ہسپتال کے دورے کے دوران قیدی مریضوں کی عیادت کی- انہوں نے نو عمر وارڈ لٹریسی کلاس کا وزٹ کیا- اور اسیران کے مسائل سنے- اس دوران سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ارشد وڑائچ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شان عمران ان کے ہمراہ تھے –
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں