“اعتکاف کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رجسٹریشن کا عمل آغاز”
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن بدھ سے شروع
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز بدھ 5 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند اس دن صبح گیارہ بجے سے اتھارٹی کے پورٹل پر اپنے کوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔
اعتکاف کے لیے مقررہ تعداد مکمل ہونے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا، ۔
اتھارٹی، سرکاری پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ افراد کےلیے مقرر کردہ ضوابط اور شرائط کے مطابق اجازت نامے جاری کرے گی۔
، پرمٹ ہولڈر 20 رمضان کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھ سکیں گے۔
واضح رہے حرمین شریفین میں معتکفین کےلیے دستیاب سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، ہر معتکف کو خصوصی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں