“ٹرمپ کا یوکرین کے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ: روس کے ساتھ پالیسی میں تبدیلی”
ٹرمپ نے یوکرین کو دی جانیوالی فوجی امداد روک دی
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ جھڑپ کے بعد یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد روک دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یوکرین اور روس کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل کرلی تھی۔
انہوں نے ماسکو کے بارے میں زیادہ مصالحتی موقف اختیار کیا تھا اور جمعے کو وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی کے ساتھ تصادم کے بعد ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ میں واشنگٹن کی حمایت پر کم شکر گزار ہونے پر یوکرینی صدر پر تنقید کی تھی۔
صدر ٹرمپ کا واضح کہنا ہے کہ وہ امن پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، اپنے شراکت داروں کو بھی اس مقصد کے لیے پرعزم ہونے کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں