“ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کا انکشاف”
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے خصوصی اجلاس کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان اور ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم نے اربوں روپے مالیت کے پلاٹ ہتھیانے کا منصوبہ ناکام بنا کر رکھ دیا ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایم ڈی آغا علی عباس نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بطور ڈائریکٹر جنرل پوسٹنگ کے دوران اپنے رشتے داروں آغا حسن رضا کے آفیسرز کالونی ملتان میں واقع مقبوضہ پلاٹ سیون ای کے بدلے میں فاطمہ جناح ہاؤسنگ کالونی اور دیگر کالونیوں میں ایک ارب روپے مالیت سے زائد سے زائد کے پلاٹ الاٹ کر دئیے انھوں نے کہا آغا علی عباس کے خاندان کو کسی عدالت سے متبادل پلاٹ الاٹ کرنے کے احکامات نہیں ملے ۔
حتیٰ کہ وزارت قانون نے بھی متبادل پلاٹ کی سفارش کی سمری مسترد کر دی لیکن آغا علی عباس نے اپنی پوسٹنگ کے دوران نہ صرف پلاٹ الاٹ کروائے بلکہ گورننگ باڈی کے فیصلوں کو ہوا میں اڑا کر رکھ دیا غیر قانونی پلاٹ ٹرانسفر ہونے کے بعد آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے غیر قانونی الاٹمنٹ کی نشاندھی کرتے ہوئے آڈٹ پیرا نمبر 36 بنایا جس کو ختم کروانے کے لیے سابق ڈائریکٹرزجنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی قیصر سلیم اور ڈاکٹر زاہد اکرام نے پورا کردار ادا کیا ۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسروں کے مختلف افسران نے ریاستی پراپرٹی کے تحفظ کی بجائے آغا علی عباس سے وفاداری نبھائی انھوں نے کہا ایک ارب روپے کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ایم ڈی اے کے جس جس افسر نے قانونی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو بیوروکریسی کے گروہ نے اسے نشانہ عبرت بنا دیا آج کل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسروں گروپ نے ایک ارب روپے کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں واحد رکاوٹیں رانا سلیم کو فوکس کر رکھا ہے۔
انکے نزدیک رانا سلیم اس دن دہاڑے ہونے والے غیر قانونی الاٹمنٹ میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے انھوں نے کہا ایم ڈی اے کے جن افسروں کو غیر قانونی الاٹمنٹ میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا گیا ان افسران کا بنیادی موقف تھا کہ آغا حسن اپنی الاٹمنٹ ثاب کرے کیونکہ ریکارڈ میں انکے جانب سیون ای کا قبضہ وصول کرنا ثابت ہے جس کے بعد متبادل پلاٹ کی تجویز پر غور کیا جائے بصورت آغا حسن رضا کو متبادل پلاٹ نہیں مل سکتا کمرشل پلاٹس کا تصور ہی مشکل ہے اگر آغا حسن رضا کو متبادل پلاٹ دیا جاتا تو ایک قانونی مثال قائم ہو جائے گی جس کے بعد متبادل پلاٹوں کے مطالبات کا دروازہ کھل جائے اراضی مالکان اپنے پلاٹوں پر از خود قبضہ کروا کر متبادل پلاٹ حاصل کرنا شروع ہو جائیں گے۔
انھوں نے کہا آغا علی عباس کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے اس وقت پنجاب میں اہم پوسٹ پر تعینات ہیں انھوں نے آفسر شاہی کا چینل استعمال کرتے ہوئے آڈٹ پیرا ڈراپ کروانے کے لیے سابق ڈائریکٹرز جنرل قیصر سلیم اور اور ڈاکٹر زاہد اکرام سے اپنے حق میں رپورٹ تیار کروائیں لیکن عین وسط وقت پر موجودہ ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی الاٹمنٹ کی نشاندھی کرکے آغا حسن رضا کو ایک ارب روپے مالیت کے سکنی اور کمرشل پلاٹس کی الاٹمنٹ میں قانونی اور جائز رکاوٹ کھڑی کر دی انھوں نے کہا اسوقت محکمہ ہاؤسنگ کی اور آڈیٹر جنرل آفسر شاہی نظریں پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر لگیں ہوئی ہیں تاکہ آڈٹ پیرا ڈراپ کروایا جائے۔
دوسری جانب آغا حسن رضا کو الاٹ کردہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی مثال لیکر آفیسر کالونی میں واقع پلاٹ دو ای کا مالک بھی متبادل پلاٹ کے لیے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس پہنچ گیا جس کے لئے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا خصوصی اجلاس گزشتہ دنوں منعقد ہوا جس میں کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی جی ایم ڈی اے نے دو ٹوک الفاظ میں متبادل پلاٹ الاٹ کرنے کی درخواست رد کر دی اس حوالے سے ترجمان ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی تاہم آغا حسن رضا اور سابق ڈائریکٹرز ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی آغا علی عباس ، قیصر سلیم اور ڈاکٹر زاہد اکرام مؤقف دینا چاہیں تو روز نامہ بیٹھک کے صفحات حاضر ہیں
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں