بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کو رہا کردیا گیا

سمی دین بلوچ کی رہائی اور بلوچ حقوق کے لیے عالمی آوازیں

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما سمی دین بلوچ کو کراچی کی جیل سے ایک ہفتے بعد رہا کر دیا گیا۔
سمی دین بلوچ کو عوامی نظم و نسق آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت ایک ہفتے کی حراست کے بعد رہا کر دیا گیا۔
سمی دین بلوچ اور پانچ دیگر افراد کو 24 مارچ کو نافذ کردہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
عدالتی مجسٹریٹ کی جانب سے کارکنوں کو رہا کرنے اور اگلے دن ان کی رہائی کا حکم دینے کے باوجود، سمی دین بلوچ کو ایم پی او کے تحت 30 دنوں کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے ماہرین سے لے کر ایمنسٹی انٹرنیشنل، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور اراکین نے نہ صرف ان کی رہائی بلکہ دیگر زیر حراست بلوچ حقوق کے لیے آواز بلند والے کارکنوں، بشمول بی وائی سی کے منتظم ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں